ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

Jeddah Seafront.jpg

جدہ تاریخی خطہ حجاز کے تاریخی علاقہ تہامہ میں بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع ایک شہر ہے جو مغربی سعودی عرب کا اہم تجارتی اور ثقافتی مرکز ہے۔ نیز یہ المکہ علاقہ کا سب سے بڑا شہر اور بحیرہ احمر کی سب سے بڑی بندرگاہ بھی ہے۔ تقریباً چار ملین (2017ء کے مطابق) کی آبادی والا یہ شہر دار الحکومت ریاض کے بعد سعودی عرب کا دوسرا سب سے بڑا شہر اور سعودی عرب کا اقتصادی دار الحکومت ہے۔

علاوہ ازیں شہر جدہ حرمین شریفین (اسلام کے مقدس ترین مقامات مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام اور مدینہ منورہ کی مسجد نبوی) کے لیے اہم گزرگاہ ہے۔ گو کہ مدینہ منورہ میں بھی ہوائی اڈا موجود ہے جس کے ذریعہ کچھ حجاج اور زائرین براہ راست وہاں پہنچ جاتے ہیں تاہم اس سلسلہ میں جدہ کے ہوائی اڈے کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ اس سے قبل بہت سے زائرین بحری جہازوں کے ذریعہ جدہ اسلامی بندرگاہ سے بھی آتے تھے تاہم اب زیادہ تر ہوائی سفر ہی کرتے ہیں۔

حالیہ واقعات

ترکی میں 3 اگست تک آک کی صورتحال

منتخب فہرست

Pakistan Womens Cricket Team.jpg

خواتین ٹوئنٹی/20 بیس اوور فی اننگز کا ایک کرکٹ میچ ہوتا ہے جس کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 150 منٹ ہوتا ہے۔ یہ میچ آئی سی سی کی جاری کردہ خواتین ٹوئنٹی/20 کرکٹ کی درجہ بندی میں 10 بہترین ٹیموں میں سے کسی بھی دو ٹیموں کے درمیان میں کھیلا جاتا ہے۔ پہلا خواتین ٹوئنٹی/20 کرکٹ میچ اگست 2004 کو انگلستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میں کھیلا گیا۔ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے اپنا پہلا ٹوئنٹی/20 میچ وائن یارڈ، ڈبلن کے مقام پر 2009 میں کھیلا اور یہ میچ آئرلینڈ سے 9 وکٹ سے ہار گئی۔

2014ء تک پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے 54 عالمی ٹی/20 میچ کھیلے اور تین کپتان تبدیل ہوئے۔ 2009ء میں پاکستان انگلستان میں منعقد ہونے والے خواتین ٹوئنٹی/20 کے اولین عالمی کپ خواتین ورلڈ ٹی/20 عالمی کپ کھیلنے والی آٹھ ٹیموں میں سے ایک ٹیم تھی۔ لیکن پاکستان ٹیم گروپ سٹیج سے آگے نہ بڑھ سکی۔ ثناء میر پاکستان کے لیے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والی خاتون کھلاڑی ہیں۔ کیپ جو اب تک 52 میچ کھیل چکی ہیں۔ وہ 50 میچوں میں پاکستان کی قیادت بھی کر چکی ہیں۔

2009ء سے پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی 32 کھلاڑی ٹوئنٹی/20 میچ کھیل چکی ہیں۔

مکمل فہرست دیکھیں

کیا آپ جانتے تھے

ارنسٹ ٹرمف

 • … کہ شاہ جو رسالو کو ارنسٹ ٹرمف نے سب سے پہلے جرمنی سے 1886ء میں شائع کروایا۔
 • … کہ غلام علی کے والد نے بیٹے کا نا م غلام علی، مشہور گلوکار استاد بڑے غلام علی خان کے نام پر رکھا۔
 • … کہ تاریخ کی سو انتہائی متاثر کن شخصیات نامی کتاب میں مائیکل ایچ ہارٹ نے عمر بن خطاب کو آج تک کی 100 متاثر کن شخصیات کی فہرست میں باون درجہ پر رکھا ہے۔
 • … کہ 756ء میں عبدالرحمٰن الداخل نے جب اندلس فتح کرنے کے لیے مقامی امیر سے جنگ لڑی تو بے سر و سامانی کا عالم یہ تھا کہ فوج کے پاس عَلَم بھی نہ تھا، ایک سپاہی نے نیزے پر سبز عمامہ لپیٹ دیا اور یہی اندلس میں امویوں کا نشان اور علم قرار پایا۔


آج کا لفظ

4
عموماً لکھا جاتا ہے: ہمارے آس پڑوس کے ممالک۔۔۔
لیکن بہتر ہو گا کہ اسے اس طرح لکھا جائے: ہمارے پاس پڑوس کے ممالک۔۔۔
اس لیے کہ: آس پڑوس ہندی کی تحریری زبان میں ہے، اب اردو میں بھی استعمال ہوتا ہے
لیکن تحریر کی حد تک پاس پڑوس بہتر اور آس پڑوس سے احتراز انسب ہے۔ (بحوالہ لغات روزمرہ)


کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 165,104 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


خاص مضمون

Rashidun Caliph Ali ibn Abi Talib - علي بن أبي طالب.svg

خلافت راشدہ کے چوتھے خلیفہ اور اہل تشیع کے پہلے امام علی بن ابی طالب پر خارجی ابن ملجم نے 26 جنوری 661ء بمطابق 19 رمضان، 40ھ کو کوفہ کی مسجد میں زہر آلود تلوار کے ذریعہ نماز کے دوران میں قاتلانہ حملہ کیا۔ اس حملہ کی وجہ سے علی زخمی ہوئے، اگلے دو دن تک آپ زندہ رہے لیکن زخم گہرا تھا، چنانچہ جانبر نہ ہو سکے اور 21 رمضان 40ھ کو وفات پائی۔ آپ تیسرے خلیفہ تھے جن کو خلافت کے دوران میں قتل کیا گیا، آپ سے پہلے عمر بن خطاب اور عثمان بن عفان کو قتل کیا جا چکا تھا۔

علی بن ابی طالب 656ء میں قتل عثمان کے بعد خلیفہ بنے تھے۔ تاہم انھیں معاویہ بن ابو سفیان اور دیگر افراد کی جانب سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ اور نتیجتاً اسلام میں پہلی خانہ جنگی ہوئی۔ اسے پہلا فتنہ بھی کہا جاتا ہے، اس کے بعد اسلامی خلافت دو حصوں میں بٹ گئی اور یوں خلافت راشدہ کے ساتھ خلافت امویہ کا آغاز ہوا۔

احتیاطی تدابیر برائے کووڈ-19

فضول خرچی نہ کریں.svg
تصویر ساز: صارف:Yethrosh

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 165,104 مضامین موجود ہیں۔

ویکیپیڈیا میں تلاش

Nuvola apps kalzium.svg

بنیادی سائنس
فلكیات · حیاتیات · ارضیات · انجینئری · شماریات · طبیعیات · ریاضیات · كيمياء · علوم فطریہ · زمینیات

Nuvola apps display.png

اطلاقی سائنس
ابلاغیات · معاشیات · طب · کمپیوٹر· قانون· علوم صحت · طرزیات · زراعت · نظامت

Gnome-globe.svg

ادبیات
ادب · آثار قدیمہ · تاريخ · عمرانیات· مذاہب و عقائد· نفسیات · لسانیات · سیاسیات · فلسفہ

Nuvola apps kcoloredit.png

فنون لطیفہ اور ثقافت
معماری · فنیات · مشاغل · رقص· کھیل· مصوری · ادب · تفریح · موسیقی · رسوم · مجسمہ سازی · جلوہ گاہ · فلم

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: F icon.svg اور G 2014-04-24 22-48.png


دیگر زبانیں