کیوکس

کیوکس (انگریزی: kiwix) ایک مفت اور آزاد مصدر سافٹ ویئر ہے جو انٹرنیٹ پر موجود مواد کو پڑھنے اور بالخصوص ویکیپیڈیا کی ورق گردانی کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کے ذریعہ پڑھنے کے لیے انٹرنیٹ سے مربوط ہونا ضروری نہیں، یعنی آف لائن مطالعہ کیا جاسکتا ہے۔ مزید اس پروگرام میں کسی قسم کی پیچیدہ ترتیبات اور کھاتہ سازی کی بھی ضرورت نہیں۔ محض جس ویکیپیڈیا کو پڑھنا ہو اس کا نسخہ ڈاؤنلوڈ کر لیں اور بغیرانٹرنیٹ رابطہ کے پڑھنا شروع کریں۔

کیوکس
Kiwix logo v3.svg
Kiwix.jpg
تیار کردہعمانویل اینجل ہارٹ
مستحکم اشاعت0.9
آپریٹنگ سسٹملینکس، مائیکروسافٹ ونڈوز، میک
حجم21 MB + ZIM file
دستیاب زبانیں80+ زبانیں
اجازت نامہGPLv3
ویب سائٹکیوکس داٹ آرگ
کیوکس ومفط (OLPC) پر

ڈاؤنلوڈترميم

اس سافٹ ویئر کے ڈاؤنلوڈ کا مکمل طریقہ اس صفحہآرکائیو شدہ [Date missing] بذریعہ kiwix.org [Error: unknown archive URL] پر موجود ہے اور یہیں سے ڈاؤنلوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔
فی الوقت اردو ویکیپیڈیا کا حجم 935 ایم بی ہے، جبکہ انگریزی ویکیپیڈیا (بلاتصویر) کا حجم 18 جی بی ہے۔

خصوصیاتترميم

  1. بغیر انٹرنیٹ رابطہ کے تلاش کی سہولت دستیاب ہے۔
  2. کمپیوٹر کے اکثر اشتغالی نظام مائیکروسافٹ ونڈوز، لینکس، میک وغیرہ پر بخوبی کام کرتا ہے۔
  3. بطور PDF مضامین محفوظ کیے جاسکتے ہیں۔

خطا یا اضافہترميم

لإضافة أي نوع من التهديد أو الراحة إلى البرنامج، باللغة الإنجليزية هنا[مردہ ربط] يمكن تقديم الطلب۔

بیرونی روابطترميم

حوالہ جاتترميم